ابنا: انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، اپنے ملک کے شہریوں خاصطور سے مشرقی علاقے، قطیف کے شیعہ مسلمانوں کی جاسوسی کررہی ہے۔ العالم کے مطابق انسانی حقوق کی نگران تنظیم نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، اپنے شہریوں کے ٹیلیفونک گفتگو سنتی ہے اور اس حکومت کے چاہیئے کہ اپنے ملک میں شہری آزادی کی خلاف ورزی اور سعودی شہریوں کی جاسوسی کئے جانے کا جواب دے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں اپنے ملک میں جمہوریت کے قیام اور بے انصاقی و امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے مسلمانوں کے پرامن مظاہروں اور احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت ان احتجاجات کو پسپا کرنے کیلئے ہر قسم کے وسائل استعمال اور طریقوں پر عمل کررہی ہے جن میں ان مسلمانوں کی سرکربی بھی شامل ہے۔
.......
/169